15 اکتوبر، 2017، 1:13 PM

چین کا امریکہ اور شمالی کوریا سے دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

چین کا امریکہ اور شمالی کوریا سے دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھمکیوں کا سلسلہ بند کرکے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھمکیوں کا سلسلہ بند کرکے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کریں۔ اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں خطے میں امریکہ کے بمبار طیاروں کی پروازوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں فریقوں کو خطرناک اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں ممکنہ جنگ کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا اس لئے تمام فریق صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں تعاون کریں۔

News ID 1875963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha